ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این آر سی متاثرین کی سلامتی یقینی بنانے کا کانگریس کا مطالبہ

این آر سی متاثرین کی سلامتی یقینی بنانے کا کانگریس کا مطالبہ

Thu, 02 Aug 2018 00:29:40    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اگست ،(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)کی وجہ سے آسام اور سرحدی میگھالیہ میں پیدا حالات کا حوالہ دے کرحکومت پر سیاسی صف بندی کرنے کاآج لوک سبھا میں الزام لگایا اور یہ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں کسی شہری کے خلاف زیادتی نہ کی جائے۔

کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری اور سشمیتا دیو نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔پہلے مسٹر چودھری نے کہا کہ آسام میں چالیس لاکھ سے زیادہ شہریوں کو این آر سی کے باہر رہ جانے سے ان کے لئے غیریقینی کی صورت پیدا ہوگئی یہ جو رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔


Share: